5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی پی وزرا پنجاب کابینہ سے فارغ، گورنر نے سمری پر دستخط کردیئے
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے پیپلزپارٹی کے سات وزرا کو پنجاب کابینہ سے فارغ کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔گورنر لطیف کھوسہ نے کراچی میں صدر زرداری سے ملاقات کے بعد لاہور پہنچتے ہی سمری پر دستخط کیے اوراسے وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ بھجوا دیا۔پیپلزپارٹی کے فارغ ہونے والے وزرا میں سینئر وزیر راجا ریاض،وزیرخزانہ تنویر اشرف کائرہ،وزیرمال حاجی اسحاق، وزیر محنت اشرف سوہنا، وزیرثقافت ڈاکٹر تنویرالسلام،وزیر آئی ٹی فاروق یوسف گھرکی اور وزیر بہبود آبادی نیلم جبار شامل ہیں۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اورشہبازشریف حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔