5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان خان سب سے زیا دہ معا وضہ لینے والے ادا کا ربن گئے
جنگ نیوز -
ممبئی …بھا رتی فلم انڈسٹر ی کے سپر اسٹا ر سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے، اور انھوں نے حال ہی میں ایک فلم کا 17.5 کروڑ بھارتی رو پے معا وضہ لیا۔واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم Ready میں کام کرنے کے لیے 17.5 کروڑ رو پے معاوضہ وصول کیا جو اس پروجیکٹ کے منافع میں بھی برابرکے حصہ دار ہوں گے۔ فلم دبنگ کی کامیابی کے بعد سلمان خان کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیاہے اور اب وہ کسی بھی نئی فلم کیلئے 30کروڑروپے طلب کر رہے ہیں۔