تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان:دوججوں اورتین وکلا کے اغواکے خلاف وکلا کااحتجاج

جنگ نیوز -
کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع نصیرآباد سے دو ججوں اور تین وکلا کے اغوا کے خلاف وکلا تنظیموں کااحتجاج ، کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاگیا۔ بلوچستان کے علاقے سبی اور بولان سے تین روز قبل تین وکلا کے اغوا پر وکلا برادری کا احتجاج جاری تھاکہ گذشتہ روزسیشن جج سبی اور سول جج سبی بھی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سے لاپتہ ہوگئے۔ سیشن و سول ججوں اور تین وکلا کے اغوا کے خلاف بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پرعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا اور ریلی نکالی۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے کہا کہ وکلا کی تحریک وکیلوں ،ججوں سمیت تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.