5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.9فیصد اضافے کا فیصلہ، ذرائع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.9فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 76پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 86روپے نو پیسے ہوگی۔اوگرا کچھ دیر میں نوٹیفیکیشن جاری کرے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا،پیڑول کی قیمت میں7روپے بتیس پیسے کااضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد پیڑول کی نئی قیمت80روپے 19پیسے فی لیٹر ہوگی۔