تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حامد سعیدکاظمی کی عبوری ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع

جنگ نیوز -
راول پنڈی…راولپنڈی کی ایک عدالت نے حج اسکینڈل کیس میں ملوث سابق وزیر حامد سعیدکاظمی کی عبوری ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے، اس کیس کی سپریم کورٹ میں جاری سماعت کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں ۔راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں حج اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر حامد سعید کاظمی بھی وہاں موجود تھے ، عدالت کے پوچھنے پر فریق استغاثہ ایف آئی اے نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات میں ایک ماہ یا اس سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اس لئے مہلت دی جائے ، عدالت نے اسی کیس میں سپریم کورٹ کی جاری سماعت کا ریکارڈمانگتے ہوئے کہا کہ اس ریکارڈ کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائیگا کہ اس کیس کی مزید سماعت جاری رکھی جائے یا عدالت عظمیٰ کے فیصلہ تک ملتوی کردی جائے ، بعد میں مقدمہ کی سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کردی گئی ، اسی عدالت نے اسکینڈل کے ایک اور مبینہ کردار زین سکھیرا کی جعلی تعلیمی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت میں بارہ مارچ تک توسیع بھی کردی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.