5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایساف کنٹینر کیس،ایف بی آر نے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آر نے سپریم کورٹ سے نیٹو کنٹینرز اسکینڈل سے متعلق جامع رپورٹ داخل کرنے کے لئے ایک ماہ کاوقت طلب کیاہے، انہوں نے سپریم کورٹ کوبتایاکہ محکمے کے کئی افسران کو معطل کیاگیاہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس سائر علی اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے عدالت کو بتایا کہ شپنگ لائنزایسوسی ایشن اورافغان حکومت سے تفصیلات منگوالی گئی ہیں اورایف بی آرنے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جوتفتیش کے بعدذمہ دارافرادکے خلاف کارروائی کی نوعیت طے کرے گی۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔