تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیوزی لینڈ، زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…نیوزی لینڈ میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 22 فروری کو آنے والے زلزلے میں تقریبا240 افراد جاں بحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے، جن کی یاد میں مقامی وقت کے مطابق آج صبح بارہ بجکر اکیاون منٹ پر دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم John keyنے بھی کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.