5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ میں آج سری لنکا کا مقابلہ کینیا سے ہوگا
جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں آج سری لنکا کی ٹیم کولمبو میں کینیا سے مقابلہ کرے گی۔ جیوسوپر یہ میچ براہ راست دوپہر دو بجے نشر کرے گا۔ میزبان ٹیم کے دومیچز میں دو پوائنٹس ہیں جبکہ کینیا اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی۔ تین ملکوں میں ہونے والے میگاایونٹ کا یہ چودواں میچ ہے،سری لنکا کی ٹیم اب تک دومیچز کھیل چکی ہے،ابتدائی میچ میں اس نے کینیڈا کوہرایا تھا لیکن دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاجبکہ کینیا کی ٹیم اپنے دونوں میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے نیوزی لینڈ نے کینیا کودس وکٹ اور پاکستان نے 205رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔