تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وادی کوئٹہ میں47ملی میٹر بارش ہو چکی،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ میں گزشتہ دودن کے درمیان 47ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔۔ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بھی شہرمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ میں 47ملی میٹرژوب میں 21ملی میٹر،دالبندین 45،نوکنڈی میں 21,قلات میں 21,خضدار مین 4.5ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ 3.0دالبندین7.0 نوکنڈی 13.3 بارکھان3. ژوب3.5.2 قلات3.0 سبی12.5 خضدار7.0 لسبیلہ12.0پنجگور6.0پسنی18.0جیوانی20.0تربت 5.5اورگوادر میں 16.5ڈگری سینٹی گریڈرہا ۔آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ قلات ثوب ،سبی نصیرآبادمیں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ مکران ڈویژن میں موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.