5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس جاویداقبال کے والدین کے قتل کاچالان عدالت میں پیش
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور پولیس نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔بیس صفحات پر مشتمل چالان جوڈیشل مجسٹریٹ انیق انور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ چالان کے مطابق نوید اقبال نے اپنے والدین کو لالچ میں آ کر دو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا۔ نوید اقبال، امین اور عباس تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر چکے ہیں۔ چالان کے مطابق تینوں ملزموں سے نقدی اور زیورات برآمد کر کے انہیں جیل بھجوا دیا گیا۔