تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جنوبی افریقہ کی ٹیم ہالینڈ کیخلاف میچ کھیلنے چندی گڑھ پہنچ گئی

جنگ نیوز -
چندی گڑھ … جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کے لیے چندی گڑھ پہنچ گئی ہے، اس موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ ایونٹ میں ساؤتھ افریقن ٹیم تین مارچ کو ہالینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ معرکہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائے گا، چندی گڑھ پہنچنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں تاج ہوٹل پہنچایا گیا، جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ کے واضح مارجن سے شکست دی تھی جب کہ ہالینڈ کی ٹیم اب تک انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل چکی ہے اور دونوں مقابلوں میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، چندی گڑھ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کی سیکورٹی کے انتظامات کرنے والے سربراہ آر ایس دون کا کہنا تھا اُن کی کوشش ٹیموں کو بہتر سے بہتر حفاظتی انتظامات فراہم کرنا ہے جس کے لیے انہوں نے پلان تشکیل دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.