5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حالیہ بارشوں سے گندم سمیت چھوٹی فصلوں کو فائدہ ہوگا، زرعی ماہرین
جنگ نیوز -
کراچی … ملک میں جاری حالیہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کی کاشت میں تاخیر ہوگی جبکہ گندم سمیت چھوٹی فصلوں میں بہتری آرہی ہے، زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کی کاشت کیلئے تیار کی گئی زمین پر بوائی کا عمل رک گیا ہے اور اس میں تقریباً1 ماہ تک بوائی میں تاخیر کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور گندم کیلئے 2 کروڑ50 لاکھ ٹن کا ہدف باآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ سورج مکھی، مکئی اور چارے کی فصل میں بھی بہتری ہوگی۔