5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر نے گیس کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد....صدر آصف علی زرداری نے گیس کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے ملک میں گیس سے متعلق عوامی شکایات پر کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سرکاری حکام، تاجر ،صنعت کار اور اسٹاک ایکسچینج کے نمائندے شامل ہوں گے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق کمیٹی ملک بھر میں گیس کی منصفانہ دستیابی کے لیے تجاویز پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔