تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں ڈاکوراج، مسلح افراد کی دن دھاڑے ریسٹورنٹ میں لوٹ مار

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی پر4 مسلح ملزمان ریسٹورنٹ سے رقم لوٹنے کے بعد قریبی کمپوٹر سینٹر میں گھسنے کے بعد فرار ہوگئے۔نیپا چورنگی پر4 مسلح ملزمان ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر کیش کاؤنٹر اور وہاں موجود لوگوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے لگے، اس دوران عوام کی جانب سے شور شرابے اور ملزمان کو پکڑنے کی کوشش پر ملزمان ریسٹورنٹ کے قریب واقعہ کمپیوٹر سینٹر کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر عمارت کو پولیس نے چاروں طرف سے گھیر لیا گیا تاہم تلاشی کے بعد پولیس نے عمارت کو کلیئر قرار دے دیا اور کسی ملزم کی گرفتاری عمل نہ آسکی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.