5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ای ایس سی کوروزانہ690میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے،پیپکو
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اربوں روپے کی نادہندہ ہونے کے باوجود روزانہ پیپکو سے چھ سو نوے میگاواٹ بجلی لے رہی ہے۔پیپکو حکام کے مطابق تیل اور گیس کمپنیوں کو رقوم نہ دینے سے بجلی کی مطلوبہ پیداوار ممکن نہیں ہو پا رہی، کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی سے اس کے ذمہ واجبات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کے روز ملک میں بجلی کی پیداوار انتہائی کم سطح نو ہزار نو سو چونتیس میگا واٹ پر آ گئی۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی مانگ گیارہ ہزار پانچ سو تین میگا واٹ اور شارٹ فال بڑھ کر پندرہ سو میگا واٹ ہو گیا ہے۔ پیپکو کی طرف سے لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق یہ سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔