تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی جنگی جہاز لیبیا کی طرف بڑھنا شروع، بحیرہ روم میں داخل

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی جنگی جہاز لیبیا کی طرف بڑھنا شروع کردیا ہے، دو جہاز صبح بحیرہ روم میں داخل ہوں گے ۔ دو ہزار سے زائد میرین سوارہیں۔امریکا کا کہنا ہے کہ لیبیا جمہوری ملک بن سکتاہے یا پھر اسے طویل خانہ جنگی کا سامنا ہوگا۔ لیبیاجنگ کے دہانے پرپہنچ گیا ہے۔کئی شہروں پر باغیوں کاکنٹرول ہے۔جنھوں نے اپنی فوج بنا لی ہے اوروہ قذافی کی فوج سے لڑنے کے لیے تیارہیں۔بن غازی میں اب تک دوسوبیس افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔اورملک بھر میں دوہزارسے زائد افرادمارے جاچکے ہیں۔اس صور تح حال میں امریکانے دو ایمفی بیس شپ Uss KearsargeاورUSS Ponceروانہ کردیے ہیں جودوہزارسے زائدمیرینز کولے کرسوئزکینال کے راستے پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے بحیرہ روم میں داخل ہوجائیں گے۔ جبکہ ایک جنگی بحری جہاز پہلے ہی جنوب مغربی بحیرہ روم پہنچ چکا ہے۔ امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے فوجی سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کے ساتھ واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہاکہ لیبیا کی صورت حال کے متعلق مختلف امکانات پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس کے خلاف کارروائی کے لیے اب تک نیٹو ممالک میں اتفاق نہیں ہوسکاہے جبکہ فرانس نے خبردارکیا ہے کہ لیبیا میں نیٹو کی مداخلت نقصان دہ ثابت ہوگی۔ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امورکمیٹی کوبتایا کہ لیبیا میں خطرہ انتہائی سطح پرہے۔ آنیوالے سالوں میں لیبیا پرامن جمہوریت بن سکتاہے یا اسے طویل خانہ جنگی کاسامنا ہوگا۔کینیڈا نے بھی فوج کے خصوصی دستوں کولیبیامیں تعیناتی کیلئے تیاررہنے کاحکم دے دیا اوردواعشاریہ چاربلین کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے لیبیا کی رکنیت معطل کردی ہے اورایجنسی برائے پناہ گزین نے تیونس پہنچنے والے مہاجرین کی امدادکی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.