تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سری لنکن اسٹاربلے بازجے وردھنے اورسماروویراپرسٹے کے الزامات

جنگ نیوز -
کولمبو ... ورلڈ کپ 2011 میں سری لنکن ٹیم کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکا کے اسٹاربلے باز جے وردھنے نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔کولمبو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجرنے نیوزکانفرنس میں کہا کہ جے وردھنا اورسماراویراکی دیانت داری پرکوئی شبہ نہیں ہے۔ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیادہیں اس لیے کھلاڑیوں سے کسی قسم کی تحقیقات نہیں کی جارہی۔ جبکہ سرکاری ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔سری لنکا کے سرکاری ٹی وی آئی ٹی این نے 27 فروری کوایک تجزیاتی رپورٹ نشر کی تھی۔ جس میں سری لنکا کی پاکستان کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست پر ٹیم کے وائس کیپٹن جے وردھنے اورSamaraweera پر سٹے بازی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے ،رپورٹ کے مطابق اس میچ پرایک بزنس مین نے پاکستان کی جیت کے حوالے سے2 ملین سری لنکن روپے کا سٹہ لگایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.