5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے، آج بھی کوئٹہ میں وقفہ وقفہ سے رات گئے تک بارش ہوتی رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آب تک کوئٹہ میں پچاس ملی میٹرژوب میں 21ملی میٹر،دالبندین 45،نوکنڈی میں،21قلات میں،21خضدار میں 4.5ملی میٹر بارش رکارڈ کی ہوچکی ہے ۔جبکہ بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہونے کا امکان ہے تاہم مکران ڈویژن میں موسم ابرالود رہنے کی توقع ہے۔