5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پونا،کامن ویلتھ گیمزکے سابق چیف آرگنائزکے بینک لاکرزپرچھاپہ
جنگ نیوز -
پونا،کامن ویلتھ گیمزکے سابق چیف آرگنائزکے بینک لاکرزپرچھاپہ
پونا…بھارتی سی بی آئی نے کامن ویلتھ گیمز کے سابق چیف آرگنائزر سوریش کلمادی کے بینک لاکروں پر چھاپہ مارکر ایک کروڑروپے مالیت کی جیولری برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔سی بی آئی کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹر کے شہر پونہ میں سوریش کلمادی کے پانچ بینک لاکروں کی تلاشی لی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی سی بی آئی ٹیم نے ایک بینک لاکرسے ایک کروڑ مالیت کی جیولری برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور دو لاکروں کو منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔سریش کلمادی کی اہلیہ میرا کلمادی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو ملنے والی جیولری کی تفصیل انکم ٹیکس کو دی جا چکی تھی ۔کامن ویلتھ گیمز میں بے ضابطگیوں کے بعد سے سابق چیف آرگنائزر سوریش کلمادی روپوش ہیں اور سی بی آئی ان کے اثاثوں کی جانج پڑتال کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔