5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کولمبیا،فٹبال میچمیں کھلاڑی نے الوکولات مارکرہلاک کردیا
جنگ نیوز -
کولمبیا،فٹبال میچمیں کھلاڑی نے الوکولات مارکرہلاک کردیا
بگوٹا…کولمبیا میں فٹ بال میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود الو کو لات مارنے والے کھلاڑی پر سخت پابندی لگنے کا امکان ہے۔کولمبیا میں فٹ بال چمپئن شپ میچ کے دورانPereira ٹیم میچ ہار رہی تھی۔کھیل کے دورران فٹ بال اس کے ڈی میں موجود ایک الو سے ٹکرایا جس پر کھیل کو روک دیا گیا ۔اس موقع پر ُPereira ٹیم کے کھلاڑی لوئس مورینو نے ٹیم کی شکست پر غصہ میں الو کو لات ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسے ریسکیو اہلکاروں نے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ مر گیا ۔گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے کھلاڑی کے خلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے ۔ کولمبیا لیگ کے صدر نے بتایاہے کہ کیس ڈسپلنری کمیٹی کوبھیجا جائے گا ۔