5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جولین اسانج کی اپنے نام کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن کیلئے درخواست
جنگ نیوز -
لندن…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے اپنے نام کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن کیلئے درخواست دیدی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جولین اسانج نے اپنے نام کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن کیلئے لاء کمپنی کی مدد لی ۔ یہ درخواست چودہ فروری کو دی گئی تھی ۔ اگر درخواست منظور ہوجاتی ہے تو وہ ، اسانج کے نام سے نیوز رپورٹر سروسز ، صحافت اور ٹیکسٹ شائع کرسکیں گے۔