5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں100 ڈالر فی بیرل سے زائد پر برقرار
جنگ نیوز -
سنگاپور…ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی100 ڈالر فی بیرل سے اوپربرقرار ہیں۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج پر خام تیل اپریل کے سودے ایک ڈالر ایک سینٹ اضافے کے ساتھ100 ڈالر64 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ اپریل کے سودے8سینٹ اضافے کے ساتھ115 ڈالر50سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔ یہ27 اگست2008 کے بعد لندن برینٹ کی بلند ترین سطح ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق، ایران نے فروری میں3اعشاریہ سات ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کی تھی۔