تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب اسمبلی: چودھری ظہیر مستعفی، راجا ریاض نئے اپوزیشن لیڈر بن گئے

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق سینئر وزیر راجا ریاض صوبائی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف بن گئے جبکہ چوہدری ظہیرالدین نے استعفا دیدیا۔ پنجاب اسمبلی میں آج پیپلزپارٹی کے ارکان نے اسپیکر رانا محمد اقبال کو اپوزیشن نشستوں کے حصول اور راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی باقاعدہ درخواست دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہیرالدین کے مستعفی ہونے کے بعد راجا ریاض نئے قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں۔ اسپیکر رانا محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور ان کے ساتھی اگر مسلم لیگ ن کو کسی مشکل وقت میں ووٹ دینا چاہیں تو کوئی آئینی قدغن نہیں۔ ادھر راجا ریاض نے کہا کہ وہ پنجاب میں لوٹا فاؤنڈری اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیرسائیکل پر چڑھے یا شیر سائیکل بن جائے انہیں برداشت نہیں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.