تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہبازبھٹی کے قتل پرہیومن رائٹس واچ کااظہارمذمت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے شہباز بھٹی کے قتل پر شدید مذمت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سلمان تاثیرکے قتل کے بعد انتہا پسند تنظیموں کو خوش رکھنے کا کڑوا پھل ، آج اس ایک اور قتل کی صورت میں نکلا ہے ۔ ہیومین رائٹس واچ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہباز بھٹی کا بہیمانہ قتل ،پاکستان میں انسانی حقوق اور برداشت کیلئے دھچکا ہے ۔ شہباز بھٹی صرف وہ کام کرہے تھے جو ان کی جماعت کا مقصد تھا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ، بھٹی کے قاتلوں کو فوری پکڑ کر قانون کے مطابق کارروائی کرے، ان لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جائے جو تشدد اور نفرت ابھارتے ہیں اور شیری رحمن جیسے قانون کی بالادستی کی بات کرنے والوں کو حفاظت فراہم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.