تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:شہبازبھٹی کے قتل پر این جی اوز اورمسیحی جماعتوں کا احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل پراین جی اوز اورمسیحی جماعتوں نے لاھور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں مسیحا ملت پارٹی ،قومی کمیشن برائے امن و انصاف ،سول سوسائٹی اورجسٹس اینڈ پیس اورسویپر یونین شامل تھی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔مسیحی قائدین کاکہناتھا کہ اقلیتوں کا کوئی پرسان حال نہیں، انتہا پسندعوام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ۔مظاہرین نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور مطالبہ کیا کہ شہباز بھٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے اور اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.