تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیاکیخلاف کارروائی کیلئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی،مولن

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی جوئنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ لیبیا کیخلاف فوجی کارروائی کے لئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔عرب ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں ایڈمرل مایک مولن نے کہا کہ فوجی کارروائی بہت مشکل عمل ہے اس کے لئے دوسرے ممالک بالخصوص اٹلی کی مدد کیساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ودیگر عرب ممالک میں شروع ہونے والی عوامی انقلاب کی تحاریک کے پیچھے ایران نہیں ہے بلکہ ان ممالک کے عوام ہیں جو تبدیلی چاہتے ہیں تاہم ایران ان تحاریک کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ایران خود حکومت مخالفین کو کچلنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے آزمارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئیز کینال عبور کرنے والے دو ایرانی بیڑے کی نقل وحرکت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی فوجی سربراہ نے کہا کہ عرب ممالک میں تبدیلیاں امریکا کی ان کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.