5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انجلینا جولی کا دو روزہ دورہ افغانستان
جنگ نیوز -
انجلینا جولی کا دو روزہ دورہ افغانستان
کابل…اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کی خیرسگالی کی سفیراور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے افغانستان کا دو روزہ دورہ کیا۔دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی سحر میں مبتلا کرنے والی ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والی انجلینا جولی نے افغانستان میں دو روز پناہ گزینوں کے ساتھ گزارے، وہ پیر کے روز افغانستان پہنچی تھی۔ اعلامیے کے مطابق جولی نے کہا کہ افغانستان کو دوبارہ مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لوگوں کو صرف پناہ دینا کافی نہیں، بلکہ ان کے لیے بنیادی ضروریات زندگی جیسے پانی، روزگار، تعلیم اور بنیادی صحت کی سہولیات بھی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔