تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہباز بھٹی کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں قتل کئے گئے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی آخری رسومات متوقع طور پر کل فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں ادا کی جائیں گی ۔اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آنجہانی شہباز بھٹی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کردی گئی تھی ۔ ان کے اندرون ملک موجود دو بھائی گزشتہ روز ہی اسلام آباد پہنچ گئے تھے جبکہ کینیڈا اور اٹلی سے دو بھائیوں کی آمد کے بعد تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ سیکٹر آئی ایٹ فور میں شہبازبھٹی کے گھر پر صف ماتم بچھی ہے جہاں غم زدہ خاندان سے تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، آنجہانی شہباز بھٹی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آخری رسومات ، تحصیل سمندری میں ان کے آبائی گاؤں خوش پور میں ادا کی جائیں گی ، یہ رسومات کل شام ادا کئے جانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ بیرون ملک سے ان کے دونوں بھائیوں کی آمد کے بعد ہی کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.