5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے شہباز بھٹی کے قتل کی مذمت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی…پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے صدر نعیم آرائیں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز بھٹی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ،نعیم آرائیں نے وزیرا عظم سے مطالبہ کیاہے کہ شہبازبھٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔