تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا جیت کیلئے ہالینڈ کو 352رنز کاہدف

جنگ نیوز -
موہالی …ورلڈکپ 2011میں ہونے والے آج پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے ہالینڈ کو جیتنے کیلئے 352رنز کاہدف دیا ہے۔جنوبی افریقا نے مقررہ 50اوورز میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار سنچریوں کی بدولت 5وکٹ کے نقصان پر 351رنز جوڑے۔ موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہالینڈ کے کپتان پیٹر بورن نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز کپتان گریم اسمتھ(20) اور جیک کیلس2) (کے آؤٹ ہوجانے کے بعد ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے ڈچ بولروں کو آڑے ہاتھوں لیا، دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریز اسکور کیں۔ آملہ 113اور ڈی ویلیئرز 134رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جے پی ڈومینی نے 15 گیندوں پر 40رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ہالینڈ کی جانب سے ریان ٹین ڈوئچے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.