تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نہر سویز میں ایرانی بحریہ کے دو جنگی جہاز داخل، اسرائیل میں ہلچل

جنگ نیوز -
قاہرہ…فارن ڈیسک…نہر سویز میں ایرانی بحریہ کے دو جنگی جہاز داخل ہو گئے جس سے اسرائیل میں ہلچل مچ گئی۔1979کے بعد پہلی بار بحیرہ روم میں ایرانی جنگی جہاز داخل ہوئے۔اسرئیل کے سب بڑے انگریزی روزنامے ’دی یروشلم پوسٹ‘ نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا کہ ایرانی بحریہ کے دو جہاز مصر کی نہرسویز میں داخل ہوگئے ہیں۔بحیرہ روم سے بحر احمر کی طرف جانے والے ان ایرانی جہازوں کے داخلے کو اسرائیل نے اشتعال قرار دیا ہے۔ مصر اور عرب دنیا میں سیاسی بے چینی کی وجہ سے ایران نے اسرائیلی علاقے کے قریب یہودی ریاست کے سیاست دانوں میں کھلبلی مچانے کے لیے اپنے جنگی جہازوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ایرانی جہاز بحیرہ روم میں1979کے اسلامی انقلاب کے بعد داخل ہوا ہے ۔ایرانی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جہاز کسی جنگی مشقیں کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.