5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناروے کے نوجوان کاسب سے لمبی اسکی فلائنگ جمپ کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
اسلو…سی ایم ڈی…نا روے کے ایک من چلے نو جوان نے ہمت کامظاہرہ کر تے ہو ئے دنیا کی سب سے لمبی اسکی فلائنگ(Ski Flying) جمپ کا عالمی ریکارڈقائم کر دیاہے۔25سالہ نو جوان Johan نے برفیلی سلائیڈ سے پھسل کر246میٹر کے فاصلے کو طے کیا۔اس باہمت نوجوان کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔