5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کا قتل سکیورٹی کی ناکامی ہوتا تو مستعفی ہوجاتا، وزیرداخلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ وزیراقلیتی امور شہبازبھٹی کاقتل اگر سکیورٹی کی ناکامی کی وجہ سے ہوتاتووہ مستعفی ہوجاتے، شہبازبھٹی کوبلٹ پروف گاڑی سمیت خصوصی سکیورٹی مہیاکرناان کی نہیں ، کابینہ ڈویژن کی ذمہ داری تھا۔ اسلام آبادمیں میڈیاسے بات چیت میں رحمن ملک نے بتایاکہ انہوں نے کابینہ ڈویژن کوخط تحریرکیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ان سمیت جن وزرا کوخطرہ ہے، انہیں بلٹ پروف گاڑیاں دی جائیں۔وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ملک میں اس طرح کی دہشت گردی کے ایک دو مزید واقعات ہو سکتے ہیں۔ شہبازبھٹی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ، اگرکوئی پولیس والاقصوروارپایاگیاتوسخت سزادی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہباز بھٹی نے خود سکیورٹی نہیں لی تھی، پولیس کا کوئی قصور نہیں۔