5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چند گرام کم نمک استعمال کرکے خطرناک امراض سے بچاجاسکتا ہے،ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک …ایک وقت کے کھانے میں شامل نمک محض30منٹ کے اندر خون کے بہاؤ کو متاثر کرنا شروع کردیتا ہے ۔ یہ بات امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی آسٹریلوی سائنس دانوں کی تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے ریسرچ کیلئے کچھ صحتمند افراد کا انتخاب کیا اور انہیں زیادہ اور کم نمک والے کھانے کھلائے ۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں ان افراد کے جسم میں خون کے بہاؤ کا ٹیسٹ کیا گیا ۔ پتہ چلا کہ کھانا کھانے کے تیس منٹ کے اندر نمک نے خون کے بہاؤ پر منفی اثرات مرتب کرنا شروع کر دیئے جس سے خون کی روانی متاثر ہوئی ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کھانے میں استعمال کئے جانیوالے نمک میں صرف چند گرام کمی سے فالج کے حملے کا خطرہ22 فیصد اور دل کے دورے کا خطرہ16 فیصد کم ہوجاتا ہے ۔