تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مہمند ایجنسی: ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

جنگ نیوز -
قبائلی علاقوں میں ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ نیا کیس مہمند ایجنسی کے علاقے مچنی میں رپورٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت فاٹا کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے مچنی میں جنت اللہ نامی بارہ ماہ کے بچے میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیو کسیز کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق فاٹا میں تین روزہ پو لیو مہم7 مارچ سے شروع کی جائیگی جس کے دوران بارہ لاکھ سے زئد بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.