5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈی سی آر سی کے زیر اہتمام جمعہکو اجتما ع ہوگا، الطاف حسین خطاب کرینگے
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ ڈیفنس کلفٹن ریز یڈ نٹس کمیٹی کے زیر اہتمام بمقام پلاٹ نمبر ST-12بلاک نمبر 5نزد دو تلوار ٹریفک چوکی کلفٹن میں جمعہ 4مارچ 2011ء شام 7بجے ڈیفنس کلفٹن سے تعلق رکھنے والے معززین کا اجتماع منعقد کیا جائے گا ۔اجتما ع سے الطاف حسین لندن سے اہم ٹیلی فونک خطاب فرمائیں گے ۔اس سلسلے میں تما م تیارں مکمل کر کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ڈی سی آرسی کے اراکین نے ڈیفنس کلفٹن کے معززین سے اپیل کی ہے کہ وہ اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔