تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئرلینڈ سے شرمناک شکست،برطانوی پریس ٹیم پر برس پڑا

جنگ نیوز -
لندن …ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد برطانوی پریس اپنی قومی ٹیم پر برس پڑا۔لندن سے شائع ہونیوالے اخبار دی سن نے اپنی آج کی اشاعت میں کرکٹ کی دنیا میں نو وارد آئرلینڈ کی ٹیم سے اہم ٹیم انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دینے پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا،اخبار کا کہنا تھا کہ کیون او برائن کی تیز ترین سنچری نے برطانوی کھلاڑیوں کو شرمسار کر دیا،ان کے سامنے انگلش ٹیم ایک معمولی ٹیم نظر آرہی تھی۔اخبار دی ٹیلی گراف نے لکھا کہ1950 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں امریکا سے ایک صفر کی شکست شاید اب تک کی سب سے خفت آمیز شکست تھی لیکن بدھ کو بنگلور میں جو اپ سیٹ ہوا وہ شاید بدترین ہے۔ واضح رہے کہ او برائن نے اس سے پہلے ورلڈ کپ کے نو میچوں میں کبھی نصف سنچری بھی نہیں بنائی تھی۔بی بی سی کے کھیلوں کے مبصر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ برطانوی ٹیم کوارٹر فائنل سے آگے جاسکے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.