5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں تیزی،100انڈیکس گیارہ ہزار762پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس 11 ہزار سات سوپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار بینکنگ اور انرجی اسٹاک میں سرگر م نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 63 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار762 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم سولہ کروڑشےئرز رہا۔آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے ششیئرز میں ہواجس کی قیمت 23 پیسے اضافے کے ساتھ 16 روپے ایک پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار462 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل جمعہ کو بھی برقرار رہ سکتا ہے۔