5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عرب امارات سے وصول ہونیوالے ترسیلات زر ایڈونس لینے کیلئے تیاری
جنگ نیوز -
کراچی …حکومت متحدہ عرب امارات سے وصول ہونیوالے ترسیلات زر ایڈونس میں لینے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہی ہے اور اس طرح2ارب ڈالر کے ترسیلات زر ایڈوانس میں وصول کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ اس سے پہلے2008 میں سعودی عرب سے بھی سیلات زر ایڈونس میں جمع کرانے پر غور کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر سیکوریٹائز کے لیے متحدہ عرب امارات کے کسی مالیا تی ادارے سے رقم وصول کی جائیگی۔2 ارب ڈالر کے یہ ترسیلات زر جوں جوں پاکستانی بھیجے گے اس رقم سے مالیاتی ادارے کے دو ارب ڈالر ادا کردیئے جائیں گے۔ یہ تجویز آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی پروگرام کی چٹھی اور ساتویں قسط میں تاخیر کی وجہ سے تیار کی جا رہی ہے۔ چھٹی اور ساتوں قسط کے ذریعے پاکستان کو آئی ایم ایف سے ساڑھے تین ارب ڈالر ملنا تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عرب لیبیا اور تیونس میں ہنگاموں کے بعد عرب ممالک میں بھی غیر یقینی صورت حال کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر قبل از وقت لینے سے2012 میں آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر17 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں اور ایسا قدم مستقبل میں قائم ہونیوالی حکومتوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔