5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی ایم ایف سے تکنیکی گفتگو، جاری اخراجات پر بریفنگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی بات چیت میں بتایا گیا ہے کہ اس سال جولائی سے فروری تک ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق نے 88 ارب روپے خرچ کیے۔ تکینکی بات چیت کے تیسرے روزآئی ایم ایف کو جاری اخراجات پربریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کو بتایا گیاکہ اس سال جولائی سے دسمبر تک مالی خسارہ2.9 فیصد یعنی490 ارب روپے رہا۔ صوبوں سے اس مالی سال کے آخر تک80 ارب روپے کے اضافی وسائل ملنے کی توقع ہے۔ اخراجات میں کمی کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں100 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔ وفاق کا280 ارب کا ترقیاتی بجٹ180 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ صوبوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے58 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب نے22 ارب، سندھ نے11، بلوچستان نے20 اور خیبر پختون خوا نے22 ارب 99 کروڑ روپے کے بینکوں کے قرضے واپس کیے ہیں۔