5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کو مائیکروفنانس بینک فراہم کرنے کی اجازت
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کو ملک بھر میں مائیکروفنانس بینک کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دیدی۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل رورل ہیلتھ پروگرام کی اصلاح کی جارہی ہے اور اب اسے مائیکروفنانس بینک میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر یہ بینک ملک کے13 اضلاع میں خدمات سرانجام دیگا اور اس کی برانچوں کی تعداد 38 ہے۔ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کا حصہ22 فیصد ہے۔ اس سے قبل 5 مائیکروفنانس بینک ملکی سطح پر جبکہ2 ضلعی سطح پر چھوٹے کاروبار اور ضروریات کے لئے قرض فراہم کررہے ہیں۔