تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

2امریکی شہریوں کادہشتگردگروپ میں شامل ہونے کے منصوبے کااعتراف

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ دوامریکی شہریوں کودہشتگردگروپ میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی پرمجرم قراردیدیا گیا ۔امریکی اٹارنی پال فش کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد حامد علیسا اورکارلوس ایڈوارڈالمونٹے جوعمر کے نام سے مشہورہے۔صومالیہ جاکردہشتگردگروپ شباب میں شامل ہونا چاہتے تھے۔انھیں گزشتہ برس جون میں نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایرپورٹ سے گرفتارکیاگیاتھا۔ جہاں سے وہ مصراوروہاں سے صومالیہ جانے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکاکے باہردہشت گردکارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ملزمان کوپندرہ سے تیس سال قید کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.