5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:حکومتی اعلان کے باوجود ٹرانسپورٹر ہڑتال کے فیصلے پر قائم
جنگ نیوز -
کراچی ... پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں پچاس فیصد کمی کے فیصلے کے باوجود کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور سنی تحریک کی جانب سے آج ہڑتال کی جائے گی۔صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحادارشاد بخاری نے جیو نیوز سے گفتگومیں بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گااوراب تک ہڑتال کے فیصلے پرقائم ہیں۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ٹیلے فون پر رابطہ کیااور حکومتی فیصلے کی روشنی میں ہڑتال کو فوری طورپر ختم کرنے پر زور دیاہے۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کے پیش نظر آج کی ہڑتال سے متعلق سنی تحریک کا ہنگامی اجلاس ہوا،،ترجمان سنی تحریک کے مطابق اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد ہڑتال کی کال واپس نہیں لی گئی ،البتہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا سنی تحریک کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور انھوں نے آج کی ہڑتال مؤخر کرنے کے حوالے سے اپیل کی ہے،لیکن سنی تحریک کی قیادت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ میں کمی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ۔