تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس کو دستاویزات فراہم کرنے والے فوجی پر 22نئے الزامات

جنگ نیوز -
کراچی…امریکی فوج نے خفیہ امریکی دستاویزات فراہم کرنے پر گرفتار فوجی بریڈلے میننگ کیخلاف بائیس نئے الزامات عائد کردیے ہیں ۔ ان الزامات کے تحت بریڈلے میننگ کی جانب سے دشمن کی مدد کرنا بھی شامل ہے ۔ امریکی فوج کے بیان کے مطابق تئیس سالہ بریڈلے میننگ پر فرد جرم عائد بھی کردی جاتی ہے تو اُسے سزائے موت دینے کی درخواست دائر نہیں کی جائے گی البتہ عمر قید سزا کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ۔ چارج شیٹ کے تحت عراق میں انٹیلی جنس تجزیہ کار کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران بریڈلے میننگ نے خفیہ دستاویزات دشمن کو فراہم کی ۔ امریکی فوج پہلے ہی گزشتہ سال جولائی میں بریڈلے میننگ پر بارہ الزامات عائد کرچکی ہے جن کے تحت اسے فیڈرل کرمنل اور ملٹری لا کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹہرایا گیا تھا۔ بریڈلے میننگ ریاست ورجینیا میں میرینز کی بیس پر قید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.