تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ: پاکستان دوبارہ گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا

جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں کینیڈا کیخلاف جیت کے بعد پاکستان دوبارہ گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر آ گیا ہے ، گروپ بی میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔ گروپ اے میں پاکستان ، سری لنکا، کینیڈا اور کینیا نے تین ، تین میچز کھیل لیے ہیں، اورپاکستان 6پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،سری لنکااور آسٹریلیا کے چار چار پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے، کینگروز کی تیسری پوزیشن ہے۔ نیوزی لینڈکا چوتھا نمبرہے،گروپ بی میں جنوبی افریقادو میچ کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، بھارت اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، ویسٹ انڈیز کی چوتھی پوزیشن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.