5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
واشنگٹن:مشیل اوبامااورمیکسیکوکی خاتون اول کااسکول کادورہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی خاتون اول مشیل اوباما اورمیکسیکوکے صدرکی اہلیہ مارگا ریٹا زاوالا نے واشنگٹن میں ایک اسکول کادورہ کیا۔مشیل اوباما اورمارگاریٹا زاوالا انگریزی اورہسپانوی زبان پڑھانے والے اسکول پہنچیں جہاں انھوں نے طلبہ کے ساتھ وقت گزارا۔اس دوران میکسیکوکی خاتون اول نے بچوں سے ہسپانوی زبان میں گفتگو کی جبکہ مشیل اوباما نے کلاسک کہانی دی کیٹ ان داہیٹ پڑھ کرسنائی۔ اسکول کے دورے کامقصدطلبہ میں مطالعے کاشوق پیداکرنا ہے۔