5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسلام آباد: شہباز بھٹی کی موت پر سوگ، قومی پرچم سرنگوں
جنگ نیوز -
اسلام آباد...آنجہانی وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی موت کے سوگ میں آج قومی پرچم سرنگوں کردیاگیاہے۔حکومت نے شہباز بھٹی کے قتل پر تین روز تک سرکاری سطح پر سوگ منانے کا اعلان کیا تھا ، اس موقع پر تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔