تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈی آئی خان:کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے سرکاری اسکول کو تالا لگادیا

جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں دو سال سے کرایہ ادا نہ کر نے پر ما لک نے سرکاری اسکول کو تا لا لگا دیا ۔ بچو ں نے اسکو ل کے با ہر احتجاج کیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی بستی شیخاں وا لی کے پرا ئمر ی اسکو ل نمبر2کی انتظامیہ نے دو سال سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا ۔ اس پر ما لک نے اسکول کو تالا لگا دیا ۔ تین دن سے اسکول کی بندش پر بچوں نے اسکول کے باہر احتجاج کیا ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پانچویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں اور اسکول بند ہے ۔ اعلیٰ حکام کو کئی بار اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا ۔ مگر اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.