تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انجمن اہلیان لاہور کا ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور…انجمن اہلیان لاہورنے شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں کے باہر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف مظاہرہ کیا۔جناح اسپتال، چلڈرن اور جنرل اسپتال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف نعرے درج تھے۔ اہلیان لاہور نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین رکھی ہے، اب ڈاکٹر ان سے علاج کی سہولت بھی چھیننا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کا یہ طریقہ درست نہیں کہ مریضوں کو مار دیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کی ہڑتالوں کا نوٹس لے اور احتجاجی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.