5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسجد وں میں بم دھماکہ کرنے والے دہشت گرد مسلمان نہیں ہوسکتے ، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں اخوند بابا کے مزار کے قریب مسجد میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذ مت رک والے دن مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیاجارہا تھا کہ اس دروان دھماکہ ہوگیا جس سے متعدد نمازی ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہید و زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اسی کا درس دیتا ہے ، مسجدوں میں بم دھماکہ کرنے والے دہشت گرد مسلمان ہرگز نہیں ہوسکتے بلکہ یہ دہشت گرددین و ایمان سے عاری، انتہائی شیطان صفت ، دہشت گردی اور سفاکیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں ، خواتین اور بچوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ نوشہرہ میں اخوند بابا کے مزار کے قریب مسجد میں بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے تمام تر حکومتی وسائل اور ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔